22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر رہے ،...

فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر رہے ، ڈنمارک

- Advertisement -

کوپن ہیگن ۔27اگست (اے پی پی):ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست جمہوری اصولوں پر قائم ہوتی ہے، تو ڈنمارک اس کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کرتا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میٹے فریڈرکسن نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر رہے۔ ہم اس کے کافی عرصے سے حامی ہیں۔ یہ وہی ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ لیکن ہمیں یقین دہانی کرنی ہو گی کہ یہ ایک جمہوری ریاست ہو گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں