22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںفلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے بلائی...

فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر افسوس ہوا ہے، اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کی عدم شرکت پر افسوس ہوا ہے، پی ٹی آئی ہمارے ساتھ پارلیمان ، خصوصی کمیٹیوں اور قائمہ کمیٹیوں میں ساتھ بیٹھ سکتی ہے لیکن اس اہم موضوع پر منعقدہ اے پی سی میں نہ آنا سمجھ سے بالا ہے۔

پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اس آل پارٹیز کانفرنس کیلئے باضابطہ دعوت نامے بھجوائے گئے ، ہمیں بڑی خوشی ہوتی اگر وہ اس کانفرنس میں شرکت کرتی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پارلیما ن کے اندر ، قائمہ کمیٹیوں اور خصوصی کمیٹیوں میں ہمارے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو یہ بھی ایک ایسا فورم تھا جہاں ان کا ہونا ضروری تھا لیکن اے پی سی میں عدم شرکت ان کا اپنا فیصلہ تھا، پاکستان کے عوام بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں تاہم ہمیں پی ٹی آئی کی اے پی سی میں عدم شرکت پر افسوس ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں