33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلپائن، سمندری طوفان نلگے سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

فلپائن، سمندری طوفان نلگے سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

- Advertisement -

منیلا۔30اکتوبر (اے پی پی):فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نےسمندری طوفان نلگے سےمتاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیتے ہوئے ایمرجنسی نافذکردی ہے ‘عرب ریاتی ادارے کے مطابق فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے پریس سیکرٹری نے میڈیا کو بتایا کہ صدر نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کی طرف سے ایک سال کے لیے آفات کی قومی حالت کا اعلان کرنے کی سفارش پر بھی غور کر رہے ہیں، جس سے قیمتیں منجمد ہو جائیں گی اور ہنگامی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نلگا 2022 میں فلپائن کو تباہ کرنے والا 16 واں طوفان ہے اور اس نے لوزون، ویزاس اور منڈاناؤ کے تین بڑے جزیروں کے علاقوں کو متاثر کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے تقریباً ایک لاکھ سترہزارلوگوں کو نکال لیا ہے، جن میں سے نصف سے زیادہ اب بھی انخلاء کےبعدعارضی مراکز میں ہیں ۔واضح رہے کہ فلپائن میں حالیہ طوفان کی وجہ سے آنے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں میں 48 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً 200 سڑکیں اور پل بیکار ہوچکے ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=335007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں