فلپائن ، صوبہ کوئزون میں 3 گاڑیوں میں تصادم سے 5 افراد ہلاک ، 4 زخمی

Philippines

منیلا۔15مئی (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ کوئزون میں 3 گاڑیوں میں تصادم سے 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ مہلک حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ کے قریب پیش آیا جب لوپیز قصبے میں ہائی وے پرتیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس میں نو افراد سوار تھے جس میں 4 زندہ جل گئے جبکہ ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا ،

تصادم کے باعث موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی اور وہ مسافر بس سے ٹکرا گئی جس سے بس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 4 زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔