لاہور۔22مارچ (اے پی پی):سحری میں نہاری، پائے، ہریسہ اور مرغ چنوں فروخت کرنیوالوں کی چیکنگ جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈ آپریشن کیا اور ایم عالم، راعیا، ٹیمپل روڈ، گوال منڈی اور لکشمی میں 47سحری پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 5 پوائنٹس بند کیے اور 16 پوائنٹس کو 7لاکھ 86ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، ترجمان کے مطابق فرائنگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک من زائد ناقص آئل 50 کلو ایکسپائر گوشت اور گلی سڑی سبزیاں تلف کی گئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا استعمال شدہ آئل کی موجودگی پر سحری پوائنٹس کو بند کیا گیا۔
بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔فنگس لگے فریزر میں ایکسپائرڈ گوشت، گلی سڑی سبزیاں موجود پائی گئیں۔کھلی نالیاں، گندا واشنگ ایریا اور بدبودار ماحول پایا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔
ناقص اجزا سے تیار خوراک کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ ماہِ مبارک میں صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جارہی ہے۔پنجاب بھر میں ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
جعلساز مافیا معاشرے کا ناسور ہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں،شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575495