41.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںفوڈ اتھارٹی کی نارتھ ڈویژن راولپنڈی میں کارروائیاں، خوراک کے ناقص معیار...

فوڈ اتھارٹی کی نارتھ ڈویژن راولپنڈی میں کارروائیاں، خوراک کے ناقص معیار پر سخت ایکشن

- Advertisement -

راولپنڈی۔18مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی آصف ڈوگر نے نارتھ ڈویژن راولپنڈی میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خوراک کے ناقص معیار پر سخت ایکشن لیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیاں ورکشاپ محلہ اور مری روڈ کے اطراف کی گئیں۔

ورکشاپ محلہ میں قائم ایک اچار بنانے والے یونٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور غیر معیاری اچار تیار کرنے پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ موقع پر موجود 1200 کلو گرام غیر معیاری اچار کو تلف کر دیا گیا جبکہ یونٹ کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

- Advertisement -

مری روڈ پر قائم ایک کیٹرنگ یونٹ کو خوراک کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی آصف ڈوگر کی زیر نگرانی نارتھ ڈویژن میں خوراک کی بہتری کے لیے دبنگ اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق شہری ناقص خوراک یا کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عزم ہے کہ شہریوں کو معیاری اور صحت بخش خوراک فراہم کی جائے اور اس مقصد کے حصول کے لیے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598314

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں