لاہور۔17مئی (اے پی پی):لاہور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح ناکہ بندیاں جاری ہیں،ترجمان کے مطابق ناکہ بندی کے دوران 40دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور 4گاڑیوں کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 300لیٹر سے زائد ملاوٹی اور ناقص دودھ تلف کردیا گیا،
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ناکہ بندیوں اور دکانوں سے 37ہزار لیٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا، موقع پر کیے گے ٹیسٹ میں قدرتی چکنائی کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے،قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے، خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت ناکہ بندیاں اور چیکنگ کی جاتی ہے، شہری خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598261