فوڈ سیفٹی کی کارروائی،5سو کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد، ملزم گرفتار

132
Punjab Food Authority

لاہور۔9ستمبر (اے پی پی): نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے باسیوں کو مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا ،5سو کلو گرام مضر صحت گوشت تلف کرکےملزم کو گرفتار کروادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر ٹاؤن شپ میں مسافر گاڑی پر چھاپہ مار کر بیمار جانور کا زائدالمیعاد بدبودار گوشت برآمد کرلیا۔ گاڑی نمبرLET 2061 میں سے مسافر سیٹ نکال کر گوشت رکھا گیا تھا۔ انتہائی ناقص گوشت سپلائی کرنے والا ملزم موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ تعفن زدہ سبز رنگ کے بیمار گوشت کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق مضر صحت ایکسپائرڈ گوشت کا خوراک میں استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ پنجاب بھر میں گوشت اور دودھ سپلائی کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والے مافیا کے خاتمے کے لیے سخت سزاؤں کے قوانین لارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔