فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی

269

ریاض ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فچ نے تیل کی قیمتوں میں کمی اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی طویل المعیاد کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے۔