فیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جا ری کر دیا

54

فیصل آباد ۔ 12 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پرضروری مرمت کے کام کے باعث13جون کو صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک 132کے وی ستارہ کیمیکل گرڈسٹیشن 15 جون کوصبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے جھنگ روڈ، گلبرگ فیڈر132کے وی او ٹی پی گرڈسٹیشن کے یثرب، منظور پارک، فاروق آباد، عبداللہ پور، فتح آباد، پیسی، دستگیر کالونی، کینال روڈ فیڈر16جون کو صبح چھ سے صبح نو بجے تک 132کے وی لنڈیانوالہ گرڈسٹیشن کے الاعوان

منیر شہید، لنڈیانوالہ فیڈرصبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی سکارپ کالونی، ایس ٹو، گلاب، قرار والا، جڑانوالہ روڈ فیڈر132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن کے نواب شیر فیڈر 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے اسلام پورہ،المدینہ گارڈن، برالہ، اسلم ٹیکسٹائل، بچیکی روڈ، لاہور روڈ، بچیانہ، وسیر، گوگیرہ، نیو اواگت، تھراج شہیدفیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ علاوہ ازیں 16جون کوصبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی 103آر بی گرڈسٹیشن، 132کے وی سکارپ کالونی، 132کے وی لنڈیانوالہ، 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن سے 20سے 30میگاواٹ لوڈ شیڈنگ ہو گی۔