- Advertisement -
سرگودھا۔ 21 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ فیسکو ذرائع کے مطابق فیسکو ٹاسک فورس کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث سات ملزمان کو پکڑ لیا۔
ان بجلی چوروں کی شناخت عمران، طاہر، تجمل اسماعیل، یاسین، طارق اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ فیسکو سرکل کے انچارج ٹاسک فورس نے اس موقع پر کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔ گرفتار بجلی چوروں سے مزید کارروائی جاری ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585339
- Advertisement -