فیسکو ٹاسک فورس کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 14 بجلی چور گرفتار

18

سرگودھا ۔ 02 جولائی (اے پی پی):فیسکو (واپڈا) نے مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 14 بجلی چور گرفتار کرلیے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سرگودھا سرکل ابرار احمد خان کی ہدایت پر فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 14 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔

ٹاسک فورس ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں طارق آباد ، فیکٹری ایریء ،بائو محلہ ، کچی بستی ، سلمان پورہ اور دیگرعلاقوں میں چھاپے مار کر تنویر احمد خان، حکیم خان، ثقلین، بخت خان، شوکت، ولید خان، حفیظ اللہ، فرزانہ بی بی ، ذاکر خان، محمد رمضان ، ناصر، ساجد ، احسان اورفرقان کو گرفتار کر لیا۔ انچارج فیسکو ٹاسک فورس نے ان 14 بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں ، بجلی چوروں سے مزید کارروائی جاری ہے ۔