فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،24گھنٹوں کے دوران 52 بجلی چور پکڑلئے

104

فیصل آباد۔ 23 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے 24گھنٹوں کے دوران 6 آپریشن سرکلز میں52بجلی چور پکڑ لئے اور انہیں 98ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 44لاکھ سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکوکی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضلع فیصل آباد میں اب تک 1293بجلی چوروں کو33 لاکھ 27ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور15کروڑ35لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائدکیاگیا۔ضلع جھنگ میں اب تک 443 بجلی چوروں کو14لاکھ 81ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ12لاکھ سے زائدکا جرمانہ ،

ضلع بھکر میں اب تک 436 بجلی چوروں کو10لاکھ50ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ 36لاکھ سے زائد جرمانہ ، ضلع چنیوٹ میں 428بجلی چوروں کو 13لاکھ25 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ34لاکھ جرمانہ ،ضلع خوشاب میں 130بجلی چوروں کو 4 لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ95لاکھ سے زائد جرمانہ،ضلع میانوالی میں 508بجلی چوروں کو11 لاکھ 3ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5 کروڑ37لاکھ سے زائدجرمانہ

،ضلع سرگودھامیں 438بجلی چوروں کو9لاکھ 98ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ67لاکھ سے زائدجرمانہ ،ضلع ٹوبہ میں 316بجلی چوروں کو7لاکھ16ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ61 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 75روزکے دوران فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر4032 بجلی چوروں کوایک کروڑ5لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور48کروڑ67لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ بجلی چوری میں 3796گھریلو ، 123کمرشل،104زرعی اور9 انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے3334بجلی چوروں کو گرفتارجبکہ 29 کروڑ 79لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 3851بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔فیسکو نے تمام بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں دائر کرادی ہیں۔