فیصل آباد۔ 08 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو ) نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث کل ( بدھ 9 اپریل کو ) شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ بدھ9اپریل کوصبح آٹھ سے دن بارہ بجے تک 132کے وی الائیڈ فیصل آباد گرڈسٹیشن کے گلشن کالونی، جلال سٹریٹ، سرینا، سٹیٹ لائف فیڈر،صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن کے نواب شیر فیڈر132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے ٹی اینڈ این فیڈر10اپریل کو صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے فیصل آباد روڈ،کینال روڈ،کالج روڈ،اسلام پورہ، علی پور بنگلہ،
الحبیب،کچہری روڈ،عاشق علی شہید، اڑکانہ،نیو دانا آباد،240موڑ، بچیکی روڈ، تھراج شہید، اسلام پور ہ، لاہور روڈ، وسیر،نیو اواگت، برالہ، گوگیرہ، اسلم ٹیکسٹائل،بچیانہ فیڈر132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے میراں والا، منصوراں، انڈسٹریل سٹیٹ ون، انڈسٹریل سٹیٹ ٹو، انڈسٹریل سٹیٹ فور، بہادرے والا فیڈر 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے رجوعہ، واسا ایکسپریس، واسا ٹیوب ویل،
اقبال رائس ملز، سخی عبدالوہاب، جھنگ روڈ فیڈر 132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے کمال پور فیڈر 132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واسا ٹو، ڈولن وال فیڈرصبح نو سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی فیصل آباد سٹی گرڈسٹیشن کے جھال خانوآنہ، دارالاحسان، خواجہ گارڈن، آئیڈیل چوک، ہلال روڈ، شریف پورہ، منٹگمری، ریل بازار، واسا فیڈر سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579439