26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،باغبانوں کو پت جھڑ پودوں کی شاخ تراشی بہار کے آغاز...

فیصل آباد،باغبانوں کو پت جھڑ پودوں کی شاخ تراشی بہار کے آغاز سے پہلے کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 20 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغبانوں کوسدا بہار پودوں کی باقاعدہ شاخ تراشی پھل کی برداشت کے فوراً بعدجبکہ پت جھڑ پودوں کی شاخ تراشی موسم بہار کے آغاز سے پہلے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے باغبانوں و کاشتکاروں سے کہا ہے کہ باغبان پھلدار پودوں کو تندرست و توانا رکھنے، پھل کی کوالٹی کو بہتر کرنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کےلئے شاخ تراشی یقینی بنائیں نیزشاخ تراشی تیز دھارقینچی یا آری سے کی جائے تاکہ پودے کو زیادہ نقصان سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مناسب شاخ تراشی پودوں کو تندرست و توانا رکھنے اور بہتر پیداوار کے حصول کےلئے اہم ہے کیونکہ اس سے پودے کی مطلوبہ جسامت،اونچائی اور پھیلاؤ برقرار رہتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ شاخ تراشی سے پھل کی کوالٹی،حجم، رنگت، ذائقہ وغیرہ بہتر اور پرانے پودوں میں دوبارہ پیداواری صلاحیت پیدا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ شاخ تراشی سے پودوں میں چاروں طرف ایک جیسی بڑھوتری ہوتی ہے اس طرح تیز آندھی کی صورت میں بھی پودا ٹوٹتا یا گرتا نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ شاخ تراشی کے ذریعے پودے کی مناسب اونچائی رکھنے اور پھل توڑنے میں آسانی ہوتی ہے اور پودے کا مناسب پھیلاؤ رکھ کر ایک ایکڑ میں زیادہ پودے لگا کر زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563912

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں