- Advertisement -
فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی):فیصل آباد مین پستول سے کھیلتے ہوئے گولی لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملت روڈ پر چک 155 ج۔ب دیال گڑھ میں 8 سالہ بچہ یاری موس مسیح ولد ساندل مسیح گولی لگنے سے موقع پر جان بحق ہو گیا۔
- Advertisement -
والدین کے مطابق بچہ پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تاہم مضروب بچہ دم توڑ چکا تھا۔ امدادی ٹیم نے طبی معائنہ کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383564
- Advertisement -