27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،کاشتکاروں کو آلو کی موسم خزاں کی فصل کی برداشت شروع...

فیصل آباد،کاشتکاروں کو آلو کی موسم خزاں کی فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی موسم خزاں کی فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ فصل کی برداشت سے 5سے 7 روز قبل آلو کی بیلیں کاٹ دینی چاہئیں تاکہ انہیں وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے بچایاجاسکے اور اس کا چھلکا بھی سخت ہو جائے۔

انہوں نے کہاکہ آلو کی بیلیں کاٹنے کا سب سے اہم فائدہ یہ ہوتاہے کہ اس کی جلد سخت ہو جاتی ہے اور وہ کولڈ سٹوریج میں زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے کے باوجود گلنے سے محفوظ رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آلو کی برداشت صبح کے وقت کی جائے جب درجہ حرارت مقابلتاً کم ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلو کے خراب ہونے کاامکان زیادہ ہوتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کاشتکار آلو کی برداشت اور اس کے ذخیرہ کے لئے حفاظتی اقدامات پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں