28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،گندم کے کاشتکاروں کو کانگیاری سے متاثرہ کھیتوں میں آبپاشی کا...

فیصل آباد،گندم کے کاشتکاروں کو کانگیاری سے متاثرہ کھیتوں میں آبپاشی کا وقفہ بڑھا نے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 27 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو کانگیاری سے متاثرہ کھیتوں میں آبپاشی کا وقفہ بڑھا نے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر چوہدری عبدالحمیدنے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ گندم کی فصل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے نیز کانگیاری سے متاثرہ پودے فور ی طور پر اکھاڑ کر زمین میں دبا دیئے جائیں تاکہ وہ دیگر فصل کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گندم کے کاشتکار نئی اقسام کا خالص بیج اپنی کاشتہ فصل سے خود پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں کی سفارشات کی روشنی میں کاشتکاروں کو بہاریہ مونگ کی کاشت آئندہ 3 روز میں جبکہ بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=452199

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں