فیصل آباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے بہتر پیداوارکے حصول کے لیے کاشتکاروں کو پیاز کی پھلکاراں اور ڈارک ریڈ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار ایسی اقسام کاشت کریں جو مختلف بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت کی حامل ہوں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ پیاز کی کاشت کے لیے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پیاز کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے اچھی طرح زمین میں مکس کرنے کے بعد کھیت کی آبپاشی کریں اور وتر آنے پر 2 سے3مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اسے چھوڑ دیں ۔
انہوں نے کہاکہ پیاز کی کاشت کے لیے 3سے4 کلو گرام فی ایکڑ بیج ڈالیں ۔ مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385060