36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ریجنل پولیس میں ترقیوں کیلئے پر وموش بورڈ کا اجلاس...

فیصل آباد ریجنل پولیس میں ترقیوں کیلئے پر وموش بورڈ کا اجلاس طلب

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد ریجنل پولیس میں ترقیوں کیلئے پر وموش بورڈ کا اجلاس طلب، اجلاس 30 اپریل کو ساندل بار آفس میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس میں ترقی کے منتظر ہیڈ کانسٹیبلز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کے لیئے 30 اپریل کو پر وموشن بورڈ طلب کر لیا گیا،آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر پروموشن بورڈ کے ہیڈ جبکہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سمیت چنیوٹ،ٹوبہ اور جھنگ کے ڈی پی اوز بورڈ ممبرز ہونگے۔ بورڈ میں اچھی کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر ریجن بھر کے منتخب ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز اور اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589195

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں