23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںفیصل آباد سمیت ڈویژن بھر میں7روزہ انسداد پولیومہم کا آغازہوگیا،پولیوٹیموں کی کارکردگی...

فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر میں7روزہ انسداد پولیومہم کا آغازہوگیا،پولیوٹیموں کی کارکردگی کوروزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا ئےگا،ڈائریکٹر ہیلتھ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر میں پیر کے روز سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے جو 27 اپریل تک جاری رہے گی جبکہ اس ضمن میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا ئے گااور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹرعدنان محمود نے اے پی پی کو بتایاکہ ضلع فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران21 سے27اپریل تک محکمہ صحت و پاپولیشن کی4922موبائل، فکسڈ وٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں 5 سال تک کی عمر کے16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں مائیکرو پلان کے مطابق100 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کاہدف ہر صورت مکمل کیا جا ئے گا جس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ای ڈی اوز ہیلتھ، ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ایریا انچارجز، زونل سپروایزرز، بنیادی مراکز صحت کے ہیڈز اور محکمہ کے دیگر حکام مسلسل مہم کی نگرانی و مانیٹرنگ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ والدین سے بھی انسداد پولیو مہم کے دوران پیدائش سے لیکر5 سال عمر تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی پلانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ان کے معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں