فیصل آباد عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 3566پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

فیصل آباد عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 3566پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

فیصل آباد ۔ 08 اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر عیدالفطر کا سیکیورٹی پلان جاری کردیاگیا۔ضلع بھر میں647مساجد ہائے کی فول پروف سیکورٹی کیلئے3566پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر عید الفطر کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

پلان کے مطابق عید کے بڑے اجتماع منعقد ہو نگےجن میں مساجد اورکھلے مقامات شامل ہیں۔ضلع فیصل آباد میں کل647 مساجد کو کیٹگرائز کرتے ہوئے54مساجد کو اے کیٹگری،134مساجد کو بی کیٹگری جبکہ459مساجد کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے،مساجد اور کھلے مقامات کی سیکورٹی کیلئے3566پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 18جی اوز11سب انسپکٹر ،331اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،269ہیڈ کانسٹیبل اور2937کانسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں ۔

شہر بھر میں مختلف مقامات اورشہر کے خارجی و داخلی مقامات پرخصوصی ناکہ بندی پوائنٹ کے ذریعے مشکوک افراد کی چیکنگ کی جائے گی،اندرون شہر گشت کے لیے سپیشل پٹرولنگ ٹیمیں اور ایلیٹ کی ٹیمیں شاہراؤں پر گشت کریں گی۔قبر ستانوں اورپارکوں میں پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

اسلحہ کی نمائش،وال چاکنگ،بغیر سلنسراور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے کے خلاف اسپیشل موٹر سائیکل اسکواڈ اور تمام ڈولفن ٹیمیں متحرک رہیں گی۔سی پی او نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ میں خو د تما م ڈیو ٹی چیک کرو ں گا غفلت اور لا پر وا ہی ہر گز بر دا شت نہیں کی جا ئے گی۔