23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران مطلوب6241 اشتہاری ملزمان اور...

فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران مطلوب6241 اشتہاری ملزمان اور 6190عدالتی مفروران گرفتار کر لئے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران مطلوب6241 اشتہاری ملزمان اور 6190عدالتی مفروران گرفتارکر لئے۔ فیصل آباد پولیس نے اشتہاریوں اور مفروران کی گرفتاری کیلئے جاری خصوصی مہم میں رواں سال کے دوران پولیس نے6241 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کرکے حوالات اور جوڈیشل بھجوادیا۔ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 1420اور بی کیٹیگر ی کے 4821ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار اشتہاری عرصہ دراز سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھے جن سنگین مقدمات سمیت دیگر جرائم میں قرار پائے جانے والے اشتہاری بھی تھے جنکی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ مزید مذکورہ کارروائیوں میں 6190عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے کیٹیگری کے 315اور کیٹیگری کے5875عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ مزید اشتہاریوں اور مفروران کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس میسر تمام وسائل استعمال میں لارہی ہے۔جو اشتہاری بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں انکی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کے حصول کیلئے کارروائی کی جارہی ہے تاکہ انٹرنیشنل پولیس کی مدد سے بیرون ملک سے اشتہاریوں کو گرفتار کیا جاسکے۔

- Advertisement -

ترجمان اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سے نہ صرف مقدمہ کی تفتیش میں مدد ملتی ہے بلکہ مزید جرائم کے انسداد میں بھی خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔سی پی او فیصل آبادکامران عادل نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اشتہاریوں اور مفروران کے خلاف اس مہم کو جاری رکھیں تاکہ کوئی اشتہاری اور مفروران پولیس کی گرفت سے نہ بچ سکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں