22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 1518 منشیات فروش ملزمان...

فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 1518 منشیات فروش ملزمان کو گرفتارکرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کرلی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 1518 منشیات فروش ملزمان کو گرفتارکیا،ملزمان سے منشیات ہیروئن، آئس، افیون، چرس اور شراب کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔ ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر رواں سال فیصل آباد پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں 1518 مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے1518ملزمان کو گرفتارکیا۔

ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 488کلوگرام سے زائد چرس، 100 کلوگرام سے زائدہیروئن، 18کلو گرام سے زائد افیون، 15 کلو گرام سے زائد آئس، 1722 کلو گرام سے زائدبھکی،20 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تعلیمی اداروں کے گردونواع میں کاروائیوں کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583698

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں