20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے 15 دنوں میں 166...

فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے 15 دنوں میں 166 اشتہاریوں اور 6 گینگز سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے 15 دنوں میں 166 اشتہاریوں اور 6 گینگز سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے 15روز کے دوران 166 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن میں 50 اے کیٹگری کے خطرناک جرائم میں ملوث اشتہاری بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ 6 گینگ کے 15 ملزمان گرفتار کرکے 42 لاکھ 4ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان سے 3 آٹو رکشہ،28 موٹر سائیکلز، 4 موبائل فون، 4 لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے۔ملزمان چوری اور ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور،1 عدد موزر اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونیوالا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ15 روز میں 25مقدمات کا اندراج کیا گیا اور102 قمار باز ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے رجسٹر،تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جواء کا سامان پولیس تحویل میں لیا گیا۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران250 مقدمات درج کر کے 250 ملزمان گرفتار کرکے بھاری منشیات برآمد کی۔ملزمان سے چرس 74.955کلو گرام، آئس 1.509کلو گرام، ہیرون 7.415 کلو گرام، بھکی 34.5 کلوگرام، پوست 40 من اور شراب 3238لیٹر برآمد کرکے تحویل میں لی گئی۔

- Advertisement -

فیصل آباد پولیس نے نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں 179 مقدمات درج کرکے 179 ملزمان گرفتار کئے۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 143، کلاشنکوف 9، رائفل 7، بندوق 6، رپیٹر 17، کاربین1,ریوالور 1 عدد اور متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548871

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں