- Advertisement -
فیصل آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تھانہ صدر سمندری پولیس نے گاؤں کرول میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 نامزد ملزم زین، احمر اور عبدالمغیث کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا چوتھا ساتھی زمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمان کیخلاف لڑکی کے والد ریاض مسیح کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580686
- Advertisement -