فیصل آباد،سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر 6صنعتی یونٹس کے بوائلر سیل ، مالکان کو 4 لاکھ روپے جرمانہ

98

فیصل آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ ماحول نے پنجاب انوئرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پرڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے ایکشن لیتے ہوئے دوران چیکنگ6 یونٹس کے بوائلر سیل کرکے مالکان کو4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔انہوں نے سرگودھاروڈ پر ٹیکسٹائل یونٹ کے مالک کے خلاف بوائلر کو ازخود ڈی سیل کرنے پرمقدمہ درج اور بوائلر کو دوبارہ سیل کرادیا۔انہوں نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیل بوائلر کو ڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج،سائزنگ یونٹ کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

انہوں نے پنج پلی کے قریب سائزنگ اورغلام محمد آباد میں ڈائنگ یونٹ کے بوائلر سیل اور مالکان کو 2/2 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ترجیح ہے جس کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔