فیصل آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث کل (16 اپریل بروز بدھ )شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضا نے بتایا کہ16اپریل کوصبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے قدرت آباد،پنج پلی روڈ،علی روڈ،قائم سائیں،منیر آباد،
کریس ٹیکس ٹو اور اقبال ٹاؤن فیڈر،132کے وی جڑانوالا گرڈسٹیشن کے گوگیرہ،بچیکی روڈ،بچیانہ روڈ،نیواواگت،علی پور بنگلہ،آرکانہ،وسیر فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک ،132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے فیصل ایس کے پی روڈ،رضا ٹاؤن ون چک نمبر204،پیراڈائز،ذی گارڈن،ہمدردون،ضیاء ٹاؤن،پریمیم بلاک،گرین بلاک،گرین ایونیو،208چک روڈ فیڈر، 132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے ایس او ایس ویلج،عمر گارڈن فیڈر 132کے وی جڑانوالا گرڈسٹیشن کے بچیکی روڈ،تھراج شہید،فیصل آباد روڈ،کینال روڈ،کالج روڈ،علی پور بنگلہ،الحبیب،کچہری روڈ،عاشق علی شہید،آرکانہ،نیوداناآباد،240موڑ،اسلام پورہ،لاہورروڈ،وسیر،نیواواگت،
برالہ،گوگیرہ،اسلم ٹیکسٹائل اور بچیانہ فیڈر، 132کے وی 582گ ب گرڈسٹیشن کے نواب شیر فیڈر،132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے آسیاں،ہندوآنہ،لاہورروڈ،چناب نگر،بادشاہی مسجد،ڈی ایچ کیو،مسلم بازار،معظم شاہ،عثمان آباد فیڈر اور 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے نیوخانوآنہ اور ٹی اینڈ این فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582157