31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ،انسداد ڈینگی مہم کے تحت عوامی آگاہی کی فراہمی کا...

فیصل آباد ،انسداد ڈینگی مہم کے تحت عوامی آگاہی کی فراہمی کا سلسلہ جاری

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے تحت عوامی آگاہی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے محکمہ واسا کے شعبہ سٹیزن لائزن سیل کے سٹاف نے گورنمنٹ رحمانیہ ہائی سکول ڈی گراؤنڈ پیپلزکالونی کا وزٹ کر کے طالب علموں کو ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا۔

اس موقع پر سی ایل سی سٹاف نے ہائی سکول کے طالب علموں میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تحریر شدہ پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات ناگزیر ہے جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کئے بغیر ڈینگی سے بچاؤ ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے

- Advertisement -

اور واسا فیصل آباد کے دفاتر، ڈسپوزل اسٹیشنز، پانی کی ٹینکیوں سمیت دیگر عمارتوں کی چھتوں کی صفائی اور کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہیں ہونے دیا جا رہا۔ برآمدوں کی خصوصی صفائی جبکہ کباڑ خانوں کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ واسا ہیڈ آفس سمیت دیگر دفاتر میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کی کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں