27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی، گلستان کالونی اور سرگودھا روڈ پر...

فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارروائی، گلستان کالونی اور سرگودھا روڈ پر عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی):فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلستان کالونی اور سرگودھا روڈ پرکارروائی کے دوران عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا اور10 دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔

ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج کی زیر نگرانی سٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سرپرستی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے حق باہو چوک گلستان کالونی اور ہجویری مارکیٹ سرگودھا روڈ پر انسپکشن کی تو وہاں بعض دکانداروں نے تجاوز ات کر کے عوامی راستوں کو روک رکھا تھا جن کے خلاف آپریشن کر کے پختہ تجاوزات کو مسمار اور عارضی تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لے لیااور 10 دکانداروں کے خلاف چالان جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے۔

- Advertisement -

ایف ڈی اے انتظامیہ نے دکانداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی پراپرٹی کی حدود میں رہیں اور سرکاری جگہوں و عوامی گزر گاہوں پر تجاوزات کرنے سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں