کولکتہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کا فائنل (کل) ہفتہ کو انگلینڈ اور سپین کے مابین کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 17 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سپین نے مالی کو 3-1 سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ (کل) ہفتہ کو کولکتہ میں ہوگا۔ واضح رہے کہ تیسری پوزیشن کے میچ میں برازیل اور مالی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔