اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) عقیل خان اور عابد علی اکبر فیڈرل نیشنل ٹینس چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل میچ آج جمعہ کو کھیلا جائے گا، گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضی 6-2 اور 6-1 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں عابد علی اکبر نے شامیل چوہدری کو 6-3 ، 3-6 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔بوائز انڈر -18 کے سیمی فائنل مقابلوں میں محمد شعیب نے احمد اسجد کو 6-4 اور 6-4 سے اور عبداللہ عدنان نے احمد کامل کو 7-5 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے نور ملک کو 6-0 اور 6-1 سے اور سارہ محبوب خان نے مہوش چشتی کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا