قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر ہفتہ تقریبات کے سلسلہ میںجڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں کے طلباءکے مابین تقریری مقابلے

159
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کایوم ولادت (کل) منا یا جائے گا

قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر ہفتہ تقریبات کے سلسلہ میںجڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں کے طلباءکے مابین تقریری مقابلے
طلباءنے قائد کی جدوجہد، وژن اور آزادی کی جدوجہد کرنے و الوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) قائداعظم محمد علی جناح شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں کے طلباءکے مابین تقریری مقابلے منعقد ہوئے جن کا موضوع ”بابائے قوم بچوں کی نظر میں اور بابائے قوم بحیثیت قائد “ تھا۔ تقریری مقابلے پی این سی اے اور وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی ہفتہ بھر کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں جس کا مقصد قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ طلباءنے قائد کی جدوجہد، وژن اور آزادی کی جدوجہد کرنے و الوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ پی این سی اے کے ہفتہ بھر کے خصوصی پروگراموں کا عنوان قائد کا پاکستان ہے جو 25 دسمبر تک جاری رہیں گے جس کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منانا ہے۔ ان پروگراموں میں تقاریری مقابلے، ہمارا قائد، قائد کی سالگرہ کے کیک کی ڈیزائننگ، قائد کی تصویری نمائش، عکس قائد مقابلہ اور ملک کی ثقافتی اقدار کو اجاگر کیا جانا اور آرٹ کے ذریعے نوجوانوں کو جدوجہد آزادی سے آگاہ کرنا شامل ہے۔