لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں فیصل آباد اور کراچی ریجن کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے۔ فیصل آباد نے ملتان کو5 وکٹوں سے جبکہ کراچی ریجن نے پشاور ریجن کو 116 رنزسے شکست دی۔
لاہور بلوز اور لاہور وائٹس کا میچ ڈرا ہوگیا اسی طرح راولپنڈی اور فاٹا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا بھی نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ ان میچوں کی خاص بات احمد صفی عبداللہ کی میچ میں گیارہ وکٹیں اور قاسم اکرم کی سنچری تھی۔
شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد ریجن نے ملتان ریجن کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔میچ کے آخری دن ملتان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
عمران رفیق نے 68 اور عامر یامین نے 67رنز سکور کیے۔ احمد صفی اللہ نے 89 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ انہوں نے میچ میں 151 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد کو جیتنے کے لیے 186 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آصف علی42 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390277