اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے،گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی ناردن گیس پائپ لائینز سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ کراچی وائٹس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ یوبی ایل گراﺅنڈ نمبر 1 میں کھیلا جائے گا، گروپ ٹو میں کے آر ایل اور یوبی ایل کی ٹیمیں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں مدمقابل ہونگی جبکہ نیشنل بینک اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا سٹیٹ بینک آف پاکستان گراﺅنڈ کراچی میں ہوگا، فائنل 10 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔