24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںقائد اعظم یونیورسٹی میں پاک۔چائنہ جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز کا...

قائد اعظم یونیورسٹی میں پاک۔چائنہ جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم یونیورسٹی میں پاک۔چائنہ جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، منصوبہ پر 14 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ تقریب میں نگراں وفاقی وزیر خوراک و زراعت کوثر عبداللہ ملک ،

نگراں وزیر تعلیم کے پی ڈاکٹر قاسم جان ،چین کے سفیر جیانگ زیدونگ، نائب صدر چائینیز اکیڈمی آف سائنسز زہنگ یاپنگ،ڈائریکٹر جنرل سوئی پنگ ،چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد ،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر اور صدر پاکستان اکیڈمی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کانفرنس ان کلائمیٹ چینج اینڈ ڈیزاسٹر رسک کا بھی آغاز کیا گیا۔ ریسرچ سنٹر کی تعمیر کیلئے 7 ارب حکومت پاکستان جبکہ آلات و دیگر ضروریات کیلئے 7 ارب روپے حکومت چین فراہم کرے گی۔ ریسرچ سنٹر سی پیک روٹ میں آنے والے تینوں پہاڑی سلسلوں پر ریسرچ کے مواقع فراہم کرے گا۔ نگراں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کوثر عبد اللہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قائد اعظم یونیورسٹی کا ریگولر وزیٹر اور سلیکشن بورڈ اور مختلف انسٹی ٹیوٹس کا حصہ رہ چکا ہوں، ریسرچ سنٹر کا سنگ بنیاد اور کلائمیٹ چینج کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد انتہائی اقدام ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے جبکہ ڈیزاسٹر بھی سب سے زیادہ ہماری زمین کو نقصان پہنچاتے ہیں چاہے وہ زلزلے ہوں یا دیگر کسی صورت میں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ریسرچ سنٹر کے قیام کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی کا شعبہ ارتھ سائنسز مستقبل کے زمینی خطرات سے قبل از وقت آگاہی دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں چائینیز اور پاکستانیز سائنٹسٹ کا ساتھ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، میں جانتا ہوں کے ان کے روشن چہروں کی طرح ان کے دل بھی بہت روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائینیز اکیڈمیہ کے بعد طلبا کا پاکستان آنا بہت خوش آئند ہے ، پاکستانی اکیڈمی آف سائنسز کے اس حوالے سے کردار کو بھی سراہتا ہوں۔

نائب صدر چائینیز اکیڈمی آف سائنسز زہانگ یاپنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب ہمارے پاکستانی عوام کے ساتھ اس عزم کا نتیجہ ہیں جو ہم نے سی پیک کی صورت میں پاکستان کے ساتھ دو عشرے قبل شروع کئے ، سی پیک ہمارا ایک فرینڈز شپ پراجیکٹ ہے جو ریجنل کنکٹیویٹی کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیو ہیرزرڈ کے حوالے سے آج کی کانفرنس اور جوائنٹ ریسرچ سنٹر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کے تمام اکیڈمک انسٹیٹیوٹشن کا سی پیک کی کامیابی میں اہم کردار ہے جس کیلئے ہم کے شکر گزار ہیں، ہم اس حوالے سے آئندہ بھی باہمی تعاون کیلئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیدونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج خود کو یہاں موجود پا کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، آج یہاں جوائنٹ ریسرچ سنٹر ان ارتھ سائنسز کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے جو بہت یادگار لمحہ ہے، میرا ساؤتھ ایشین ریجن میں یہ پہلا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان جاری یہ تعاون کا سلسلہ چین پاکستان کوآپریشن کا تسلسل ہے،

چین کے صدر نے ریجنل کوآپریشن کیلئے ہمیشہ بڑے دل سے فیصلے کئے ، چائنہ گرین ڈویلپمنٹ پر یقین رکھتا ہے اور اسی طرز پر کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے ساتھ اس باہمی تعاون کے جاری سلسلہ میں اہم کردار ہے ،

انہوں نے پانچ مختلف کوریڈورز پر کام شروع کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات اب نئے مرحلہ میں داخل ہو رہے ہیں ، میں چین کے سفارتخانہ کی طرف سے تمام اکیڈیمہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج کے اس پروگرام میں اپنا تعاون فراہم کیا۔اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17۔2016 میں دیکھے خواب کو آج عملی جامہ پہنتے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، قائد اعظم یونیورسٹی ، سنڈیکیٹ نے اس آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے میں فوری اقدامات اٹھائے جس پر وہ لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 ارب کے اس منصوبے میں سے 7 ارب پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی طرف سے منظور ہو چکا ہے جبکہ باقی 7 ارب حکومت چین کی طرف سے دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں دو ایونٹ ہیں، جوائنٹ ریسرچ سنٹر کے سنگ بنیاد کے علاوہ کلائمیٹ چینج کے عنوان سے شروع ہونے والی کانفرنس بھی بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چین میں میری موجودگی کے موقع پر چائنہ اکیڈمی آف سائنسز کے درمیان بہت سارے معاہدے ہوئے ، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ کانفرنس اور اس کے علاوہ بہت سارے اور ایونٹ ابھی انہیں معاہدوں کی روشنی میں وقوع پذیر ہونے ہیں، پاکستان اور چائنہ کا سی پیک پراجیکٹ کے تسلسل میں جاری باہمی تعاون خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کا اس پراجیکٹ پر قائدانہ کردار ہے ، یہ جامعہ ہمارے بانی اداروں میں سے ایک ہے، چین نے ہمیشہ ہمارے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ، چاہے وہ کشمیر ایشو ہو ،انٹرنل ایشوز ہوں یا فنانشل ایشوز ہوں چین نے ہمیشہ ہماری ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر یہاں موجود چین کے سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=405339

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں