قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا ویدعبا سی کا سر کل لو رہ میں شر کاءسے خطاب

104

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا ویدعبا سی نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سالو ں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نو از شریف کی قیا دت میں پا کستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نو از شریف ملک کو دہشتگردی اور اندھیروں سے پا ک اور ترقی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتے ہیں لیکن بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور پاک ۔چین اقتصادی راہداری جو خطے کے لیے گیم چینجر اہمیت کا حامل منصوبہ جلد پایہ تکمیل ہو ۔مخالفین وزیرا عظم کو ملک کی ترقی کے ایجنڈے سے نہیں روک سکتے اور ان کی تمام سازشیں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے ساتھ ہی ختم ہو گئی ہیں ۔وزیر اعظم نے اپنی تین نسلو ں کو احتساب کے لیے پیش کر کے نئی جمہو ری روایت قائم کی ہے۔ مخالفین کی جب تلاشی کی باری آتی ہے تو وہ ملک سے بھا گ جاتے ہیں ۔