Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومعلاقائی خبریںقائم مقام ڈی سی مظفرگڑھ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس کا...

قائم مقام ڈی سی مظفرگڑھ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد، محکموں کی کارکردگی و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا

- Advertisement -

مظفرگڑہ 25 ستمبر (اے پی پی):قائم مقام ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شاہد زمان لک نے ویڈیو لنک کے ذریعے ضلع مظفرگڑھ کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی ،جس میں انہوں نے ضلعی محکموں کی کارکردگی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر محمد ناصر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں کپاس کی فصل کی پیدا وار، کپاس کی چنائی اور اس کی حفاظت کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں اب تک کپاس کی 46 ہزار 404 گانٹھیں مارکیٹ میں آچکی ہیں، کپاس کی اوسط قیمت 8ہزار روپے فی من ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں سموگ کی روک تھام، عوام میں آگاہی اور اس کے خلاف کی جانے والے کارروائیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 436بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے ،60افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے،3کروڑ سے زائد کی رقم کا جرمانہ کیا گیا، ضلع کی حدود سے سمگل شدہ 4لاکھ 98ہزار لیٹر سے زائد ایرانی تیل پیٹرول و ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ’’اب گاؤں چمکیں گے ‘‘ مہم کے تحت ضلع کے 887گاؤں میں روزانہ صفائی کا عمل جاری ہے، ہر تحصیل میں ماڈل یونین کونسلز بنائی گئی ہیں ۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی ،ضلع میں چینی کے سٹاک، میونسپل سروسز اور عوامی شکایات اور ان کے ازالے، سکولوں میں صفائی کی صورتحال اور اساتذہ کی حاضری، سرکاری واجبات کی وصولی، رجسٹری اور انتقالات کے اندراج، ای رجسٹریشن،محکمہ صحت کی کارکردگی، ضلع میں ڈینگی کی صورتحال اور ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر شاہد زمان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ فیلڈ میں کام کریں اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں، شہروں اور دیہی علاقوں کے صفائی بالخصوص سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے، میونسپل سروسز پر عوام شکایات کو فوری حل کیا جائے۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کلیم اللہ، سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق، سی او ضلع کونسل عبدالغفور، سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد سمیت متعلقہ محکموں نے افسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں