44.4 C
Islamabad
جمعرات, جون 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںقانون کی بالا دستی،متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،...

قانون کی بالا دستی،متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

- Advertisement -

لاہور۔30مئی (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں آپریشن ونگ کی دفاتر اور مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے دفتر اور جامع مسجد قبا شفیق آباد میں شہریوں کے مسائل سنے۔ایس پی سٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و دیگر افسر موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے۔دفتر کی کھلی کچہری میں خاتون نے مالک مکان کی طرف سے تشدد و ہراسگی کی شکایت لگائی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او نشتر کالونی کو بعد از تصدیق کارروائی کا حکم دیا۔خاتون کی شوہر کی جانب سے تشدد کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کارروائی کا حکم دیا۔شہری نے شکایت کی کہ جائیداد کے تنازعہ پر جانبداری کی گئی اور غلط مقدمہ درج ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دوران تفتیش بے گناہی ثابت کریں،ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہو گا،گھریلو جھگڑوں، لین دین، وراثتی جائیداد کے تنازعات کی انکوائریاں افسران کو مارک کی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے

- Advertisement -

جھوٹے مقدمات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے،قانون کی بالا دستی،متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،شہری اعتماد کریں،شکایات لائیں، پولیس اپنا فرض نبھائے گی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں