30.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقاہرہ میں انٹرنیشنل سماع فیسٹیول کا آغاز، پاکستانی قوال گروپ کی دلکش...

قاہرہ میں انٹرنیشنل سماع فیسٹیول کا آغاز، پاکستانی قوال گروپ کی دلکش پرفارمنس نےسماں باندھ دیا

- Advertisement -

قاہرہ۔21ستمبر (اے پی پی):مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 17 واں انٹرنیشنل سماع فیسٹیول شروع ہوگیا جس میں پاکستانی قوال گروپ کی دلکش پرفارمنس نےسماں باندھ دیا ۔

International Sama Festival

- Advertisement -

فیسٹیول میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے 30 طائفے شرکت کر رہے ہیں، رواں سال پاکستان سے بدر علی، بہادر علی قوال گروپ نے پروگرام میں شرکت کی ہے اور روحانی موسیقی اورمحفل سماع کی رونق کو دوبالا کردیا۔ ہفتہ کو قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستان کے قوالوں نےانٹرنیشنل سماع فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنی دلکش پرفارمنس کے ذریعے سامعین کی ایک بڑی تعداد کو مسحور کرتے ہوئے سماں باندھ دیا ۔

International Sama Festival

پاکستانی قوال اور ہمنوا پارٹی نےاس موقع پر حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ روحانی موسیقی بالخصوص قوالی کا ذوق رکھنے والے فیسٹیول کے شرکاء نے پاکستانی قوال گروپ کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے دوبارہ پرفارمنس پیش کرنے کی فرمائش کی، جس پر حاضرین سر دھنتے رہے اور ان پر وجد کی کیفیت طاری رہی ۔ واضح رہے کہ چھ روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی سماع فیسٹیول برائے روحانی موسیقی میں پاکستان، الجزائر، مراکش، یونان، تیونس، رومانیہ، قزاخستان، جبوتی اور انڈونیشیا کے طائفے شامل ہیں،

اس کے علاوہ فیسٹیول میں مصر میں مقیم شامی بینڈز نے بھی خصوصی شرکت کی ہے ۔اس فیسٹیول کی نمایاں سرگرمیوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک بڑی بین الاقوامی تقریب بھی شامل ہے ۔ فیسٹیول کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ دنیا کے لوگوں کی مختلف ثقافتوں کے درمیان ثقافتی اور انسانی روابط کو فروغ دینا ہے۔پوسٹس میں فیسٹیول کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں پاکستانی قوالوں کی پرفارمنس پر شرکاء کو جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=504489

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں