22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںقتل مقدمہ میں مجرم کو عمر قید و پانچ لاکھ روپے ہرجانہ...

قتل مقدمہ میں مجرم کو عمر قید و پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا

- Advertisement -

ملتان۔ 21 اپریل (اے پی پی):ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ ہرجانہ کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نےٹرائل مکمل ہونے پر قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم شاہ زیب ولد محمد شریف کو عمر قید اور مقتول کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر مجرم نے ہرجانہ ادا نہ کیا تو ہرجانے کی رقم مجرم کی جائیداد سے وصول کی جائے۔

مجرم شاہ زیب نے سال 2023ء میں تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ چک نمبر 03ایم آر میں مقتول غلام سرور کو ناحق قتل کر دیا تھا،وجہ عناد یہ تھی کہ شاہ زیب ، حنیف اور غلام سرور کے درمیان ہاتھ والی ٹرالی کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی،جس کی بنا پر طیش میں آکر مجرم شاہ زیب نے غلام سرور کو پستول سے فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کیا۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر عدالت نے مجرم کو عمر قید اور ہرجانے کی سزا سنائی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585375

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں