31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور ،محکمہ صحت وآبادی کے زیراہتمام خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے...

قصور ،محکمہ صحت وآبادی کے زیراہتمام خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

- Advertisement -

قصور۔ 27 مئی (اے پی پی):محکمہ صحت وآبادی کے زیراہتمام خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے لیے سماجی رائے کو متاثر کرنے والوں کی شمولیت کے عنوان پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس قصور میں منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں ڈسٹرکت پاپولیشن آفیسر چودھری ااسرار احمد انجم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز مسز سمیرا دلاور، ڈاکٹر ماہ نور بیگ، مذہبی رہنما مولانا علی حسن رضوی، قاری منصب علی قادری، محکمہ اوقات، انسپکٹر شبیر احمد اسپیشل برانچ ودیگر نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں مقررین نے محکمہ کے اس پروگرام کے حوالے سے سماجی ومذہبی رہنمائوں کو آگاہ کی اور پروگرام میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر قصور چودھری اسرار احمد انجم نے کہاکہ مذہبی وسماجی رہنما کسی بھی معاشرے میں قابل قبول اور مناسب اقدامات کے نفاذ اور مثبت رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار اکرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ علماء کرام اور سماجی شخصیات کو خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت اور معاشی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول بنانا ہوگا۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسرز نے اپنے خطاب میں پری میریٹل کونسلنگ کی اہمیت کو اُجاگر کیا جبکہ دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601828

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں