23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںقصور دیپالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں سات افراد زخمی

قصور دیپالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں سات افراد زخمی

- Advertisement -

قصور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):قصور کے دیپالپور روڈ پر منی ٹرک کی کیری ڈبہ کے ساتھ ٹکرمیں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد ، کا تعلق کاہنہ، لاہور سے تھاکیری ڈبہ میں سوار ہو کر پاکپتن میں شادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس آ رہے تھے

 قصور کے دیپالپور روڈ بھیڑ سوڈیاں کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نے ان کے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی جس کی حالت تشویشناک تھی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509262

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں