22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطر نے غزہ کی مدد کے لیے ایک فضائی پل کا آغاز...

قطر نے غزہ کی مدد کے لیے ایک فضائی پل کا آغاز کردیا

- Advertisement -

قطر نے غزہ کی مدد کے لیے ایک فضائی پل کا آغاز کردیا

دوحہ ۔4فروری (اے پی پی):قطر کی ریاست نے اردن میں شاہ عبداللہ دوم فوجی اڈے سے غزہ کی پٹی میں خان یونس گورنری میں القرارہ تک ایک فضائی پل کا آغاز کردیا۔

- Advertisement -

العربیہ کے مطابق اس پُل کا مقصد پٹی کے باشندوں کی فوری انسانی اور طبی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ادویات اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے زمینی پل پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک قطر امداد کے 65 ٹرک اردن کی سرحد کے پار لایا ہے۔

اس زمینی پل کے تسلسل میں آج ہم اس آپریشن کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ خان یونس کے شمال میں اہم طبی امداد لے جانے والی دو ہیلی کاپٹر پروازیں کر رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ امداد قطر فنڈ برائے ترقی، قطر چیریٹی اور قطر ریڈ کریسنٹ کے درمیان مشترکہ تعاون کے فریم ورک میں آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قطر کی ریاست نے 20 ہزار خیمے فراہم کیے ہیں جو قطر سے ایک زمینی پل کے ذریعے مملکت اردن کو بھیجے گئے تھے۔

ہم اردن کے ہاشمی خیراتی ادارے کے تعاون سے انہیں شمالی غزہ کی پٹی کے بھائیوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں