34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںقطر کا عالمی برادری سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ حل...

قطر کا عالمی برادری سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ حل کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -

دبئی ۔24اکتوبر (اے پی پی):قطر کے حکمران امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بین الااقوا می برادری سے اسرائیل اورفلسطینی تنظیم حماس کے درمیان مسلح تصادم کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ معصوم لوگوں کا قتل ناقابل قبول ہے، خواہ وہ کسی بھی قومیت کے ہوں۔ ہم خطے اور بین الااقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کشیدگی کے بارے میں سخت موقف اختیار کریں، جس سے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

- Advertisement -

ہم اس جنگ کو روکنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، جو پہلے ہی تمام ممکنہ حدوں سے آگے نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں فریقین کے لیے استحکام اور سلامتی کی ضمانت دینے کا واحد راستہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن کا قیام ہے اور فلسطینی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق کا ادراک کرنے کے قابل بنانا ہے جیسا کہ بین الاقوامی تنظیموں نےاس پر زور دیا ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404752

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں