قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کا بیان

66

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف ہمارا قومی فرض ہے بلکہ نیب کی اولین ترجیح بھی ہے، نیب افسران ”احتساب سب کیلئے“ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلاامتیاز بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوشاںہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے انسداد بدعنوانی کی مو¿ثر حکمت عملی وضع کی ہے، نیب نے اشتہاریوں اور مفروروں کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیںجبکہ میگا مقدمات میں مبینہ طور پرملوث بدعنوان عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی، مالی کمپنیاں، بینک فراڈ، بینک نادہندگان، اختیارات سے تجاوز، منی لانڈرنگ اور سرکاری ملازمین کی جانب سے سرکاری فنڈز میں خوردبرد کے مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر قانون کے مطابق تحقیقات کر رہاہے۔