قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، میرٹ،شفافیت اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے فیصلے کئے کئے

50
نیب کو اس کا کھویا مقام دلانا اولین ترجیح ہے، ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کیلیےاستعمال کرنے کی کوشش کی گئی،لیفٹنیٹ جنرل (ر) نذیر احمد

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین نیب ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی،مرزا محمد عرفان بیگ،ڈی جی آپریشنز نیب،فرمان ا للہ خان ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ کے اجلاس میں مختلف انکوائریزاور انوسٹی گیشنزپر تفصیلی بحث کی گئی اورہر کیس کے بارے میں میرٹ،شفافیت اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے فیصلے کئے کئے۔اس دوران جہاں مختلف کیسز کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا گیا وہاں مزیدمتعلقہ قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

 واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتے۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پرقانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔