قومی اداروں اور انکے سربراہان کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلانے والے پی ٹی آئی کے بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا ٹویٹ

150

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کرقومی اداروں اور انکے سربراہان کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلانے والے پی ٹی آئی کے بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے پی ٹی آئی کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔