- Advertisement -
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔منگل کو مبین عارف نے ایوان میں بل پیش کرنے کی اجازت کے لئے تحریک پیش کی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم کی جانب سے مخالفت کی گئی۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے پارلیمانی سیکرٹری کی نفی کرتے ہوئے تحریک کی حمایت کی۔اس کے بعد تحریک کی منظوری لی گئی ۔دیوانی ملازمین ترمیمی بل 2025 اسامہ احمد میلہ اور محمد مبین عارف نے پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596479
- Advertisement -