27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی، پارلیمنٹ لاجزسے متعلق مسائل پرمختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کا...

قومی اسمبلی، پارلیمنٹ لاجزسے متعلق مسائل پرمختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کا اظہار خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ لاجزسے متعلق مسائل پرمختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے اپنے خیالات کااظہارکیا، اراکین نے پارلیمنٹ لاجز سے متعلق مسائل کے حل کیلئے اقدامات کامطالبہ کیا۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹرشازیہ صوبیہ اسلم کے سوال پرمختارملک نے ایوان کوبتایا کہ بجٹ کی تخصیص اورلاجز کی الاٹمنٹ کے حوالہ سے سی ڈی اے کاکوئی کردارنہیں ہے، سی ڈی اے کاکرداربجٹ کے استعمال تک محدود ہے، پارلیمنٹ کی ہائوس اورلائبریری کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں سی ڈی اے بجٹ استعمال کرتی ہے۔

عامرڈوگرکے ضمنی سوال پرڈپٹی سپیکر نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز کے حوالہ سے سی ڈی اے کا کردارمثالی نہیں ہے، ماضی میں ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرکومعطل کر دیا گیا تھا، ہم اس معاملہ کودیکھ رہے ہیں،پلاننگ ڈویژن میں میٹنگ میں منظوری کی صورت میں ٹینڈرجاری کیاجائے گا، اس وقت 51ایم این ایز کے پاس رہائش نہیں ہے۔سیدنویدقمرنے کہاکہ جتنابجٹ دیا جارہاہے اگراس بجٹ کو آوٹ سورس کیا جائے تولاجز کی حالت بدل جائیگی، اس حوالہ سے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بحث بھی ہورہی ہے۔

- Advertisement -

نورعالم خان نے کہاکہ ایم این ایزکرایہ سمیت تمام بلز بروقت اداکررہے ہیں جبکہ وہاں کے ملازمین کورعائتیں دی جارہی ہے۔سی ڈی اے کا200کے قریب عملہ تعینات ہے مگرجب ہم اسے بلاتے ہیں توصرف دویاتین ملازمین دستیاب ہوتے ہیں۔وہاں پرجم بھی ایم این ایز نہیں باہرسےآنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں۔سیدوسیم نے کہاکہ میرٹ کی بنیادپرلاجز میں الاٹمنٹ ہونا چاہئیے۔

اس وقت 51ایم این ایز کولاجز میں کمرے الاٹ نہیں ہوئے ہیں،جووزیرکالونی میں منتقل ہوئے ہیں ان کے لاجز ایم این ایز کوالاٹ کئے جائے۔ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے بتایا کہ تمام این ایز کایہ اہم مسئلہ ہے اوراس حوالہ سے شکایات بھی مسلسل آرہی ہے، انہوں نے کہاکہ لاجز میں شارٹیجز کے مسئلہ کوحل کرنے کیلئے تعمیراتی منصوبہ کومکمل کرنا ہوگا، 2008سے یہ منصوبہ زیرالتواہے۔

دوسرا بڑامسئلہ منیجمنٹ کا ہے، سی ڈی اے اس صورت میں کارگردگی دکھاسکتاہے اگراسے فنڈز فراہم کئے جائے۔ انہوں نے کہاکہ جینیٹورئیل سروسز اوردیگرمسائل منیجمنٹ کے امورہیں۔ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ جینٹوریل خدمات کوآئوٹ سورس کیا جارہاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں